موٹروے کیس: ملزم عابد پولیس کو چکمہ دے کر فرار - ZR NEWS

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 19 September 2020

موٹروے کیس: ملزم عابد پولیس کو چکمہ دے کر فرار

 


تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی ملہی جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پرانا ننکانہ میں اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے آیا تھا، ملزم عابد رائے بلار پارک میں سالی کشور سے بیوی بشریٰ کے متعلق پوچھ رہا تھا کہ اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع دی لیکن حسب روایت پولیس25 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

عینی شاہدین کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صرف 3 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچاتو کالر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو بتایا کہ یہ عابد علی ہے۔

کالر کی آواز سنتے ہی ملزم عابد علی پولیس کے ہاتھوں سے نکل گیا حالانکہ پولیس اور ملزم کا درمیانی فاصلہ صرف 10 فٹ کا تھا جب کہ تھانہ سٹی اور رائے بلار بھٹی پارک کا درمیانی راستہ صرف 5 منٹ کا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages