چند منٹ کی چہل قدمی انسانی دماغ کیلئے نہایت مفید - ZR NEWS

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, 19 September 2020

چند منٹ کی چہل قدمی انسانی دماغ کیلئے نہایت مفید

یہ بات اب مسلمہ حقیقت بن چکی ہے کہ ورزش اور تیز قدموں کی چہل قدمی انسانی دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ صرف دو منٹ کی واک بھی فوری طور پر دماغ اور یادداشت کو بہتر بناسکتی ہے، اگرچہ اس میں صرف 13 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے، جن کی عمریں 18 سے 35 برس تھیں، لیکن شماریاتی لحاظ سے یہ سروے اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے، دوسری جانب ماہرین نے دنیا کے دیگر حصوں میں ہونے والی 13 تحقیقات کا باریکی سے جائزہ بھی لیا ہے، اس سے پہلے بھی کئی تحقیقات سے ظاہر ہوچکا ہے کہ ورزش کرنے اور دوڑنے سے دماغ میں ایسے پروٹین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے جسے برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفِک فیکٹر کہا جاتا ہے، یہ پروٹین ایک جانب تو یادداشت کو مضبوط بناتا ہے تو دوسری جانب کسی بھی کام پر ہماری توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرتا ہے، لیکن اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے صرف دو منٹ سائیکل چلانے، دوڑنے یا تیز قدموں سے چہل قدمی کرنے کے عمل کو دماغ کے لیے مفید قرار دیا ہے، اس ضمن میں سویڈن کی دو جامعات، جونکوپنگ اور لنکوپنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک جانب تو درجن بھر افراد پر تحقیق کی ہے، لیکن ساتھ ہی لگ بھگ 13 عالمی مطالعات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages